شمال مغربی علاقے میں گزشتہ چار مهينوں سے جاری خشک موسم پر جلد ہی روک
لگنے والا ہے اور اگلے تین دنوں تک بارش اور گرج چمک کے ساتھ چھینٹے پڑنے
کے آثار ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے تین
دنوں تک علاقے میں بہترین بارش کے آثار ہیں اور دس جنوری تک گھنے دھند چھائے رہنے کا اندازہ ہے۔ہماچل میں رات سے برف ہو رہی ہے اور کچھ جگہوں پر بارش ہوئی جس سے پہاڑی ریاست میں سرد لہر کا قہر بڑھ گیا ہے۔